کھڈیاں خاص:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 35 سالہ نوجوان زخمی

کھڈیاں خاص:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 35 سالہ نوجوان زخمی

کھڈیاں خاص،قصور،پتوکی(نمائندگان دنیا،تحصیل رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاؤں ٹبہ نین وال کے رہائشی 35 سالہ شفیق کو صبح کے وقت بھائی ثاقب ڈھولن چھوڑ کر موٹر سائیکل پر واپس گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا۔

جب اس نے رکنے سے انکار کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ریسکیو عملے نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ادھر پتوکی میں گرلز کالج کے سامنے ڈاکو ایک خاتون ٹیچر سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ ایک اور واقعے میں پتوکی کہنہ روڈ بائی پاس پر ایک شخص پر فائرنگ کی گئی۔ کالج والے بازار میں ڈاکوؤں نے بیس لاکھ روپے لوٹ کر متاثرہ شخص پر فائر کیا۔اسی طرح بھیڈیاں میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے مقامی د کاندار نذیر احمد سے دو لاکھ 70 ہزار روپے نقدی چھین لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں