کارخانے سے بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو پریم نگر سب ڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، پریم نگر کے علاقہ میں کارخانے سے بجلی چوری پکڑی گئی۔۔۔
بیکری آئٹم بنانے والے کارخانے میں میٹر سٹاپ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی ،ایس ڈی او پریم نگر محمد علی ریاض نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی ،ایس ڈی او پریم نگر کا کہنا ہے کہ لیسکو ٹیم نے کنکشن منقطع کرکے میٹر قبضہ میں لے لیا ،بجلی چوری میں ملوث صارف کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا،بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائے گا۔