ایم ایس ایم کا لاہور بھر میں ممبر شپ مہم کا آغاز

ایم ایس ایم کا لاہور بھر میں  ممبر شپ مہم کا آغاز

لاہور(سیاسی نمائندہ)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے لاہور بھر میں ممبر شپ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت لاہور کی تمام بڑی یونیورسٹیز اور کالجز میں رکنیت سازی کیمپس قائم کیے جائینگے۔

ممبر شپ مہم کا افتتاحی کیمپ گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد کیا گیا، جس کا افتتاح صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور اسامہ مشتاق نے کیا۔ اس موقع پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ مشتاق نے کہا کہ اساتذہ کا احترام اور ان سے محبت علم کے حصول اور کامیابی کی بنیادی ضمانت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں