پتنگ بازی کی اجازت عوام کے قتل کا لائسنس :رہنماجماعت اسلامی

پتنگ بازی کی اجازت عوام کے قتل  کا لائسنس :رہنماجماعت اسلامی

الہ آباد(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنما افضال احمد نے پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے کو عوام کے قتل کا لائسنس قرار دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 پتنگ بازی کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع اور درجنوں افراد حادثات کا شکار ہوتے ہیں، اس کے باوجود پابندی اٹھانا انتہائی افسوسناک اور مجرمانہ غفلت ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ امیرزادوں کے شوق پورے کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک بار پھر عوام کی جانیں خطرے میں ڈال دی ہیں۔ دھاتی اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے بے شمار معصوم شہری، موٹر سائیکل سوار اور راہگیر لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ فی الفور پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس عوام دشمن فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں