’’اوگرا اے پی آئی انٹرپرائز لیئر‘‘ کے حوالے سے دو روزہ تربیتی سیشن

’’اوگرا اے پی آئی انٹرپرائز لیئر‘‘  کے حوالے سے دو روزہ تربیتی سیشن

لاہور(خبر نگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے ‘اوگرا اے پی آئی انٹرپرائز لیئر’ کے حوالے سے دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں آئل ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے سینئر آئی ٹی اور آپریشن نمائندگان نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں پاکستان سٹیٹ آئل، پارکو گن وور، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، اٹک ریفائنری، اٹک پیٹرولیم اور گیس اینڈ آئل پاکستان کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ پی آئی ٹی بی جوائنٹ ڈائریکٹر لاء اینڈ آرڈر رائے راشد نے شرکا کو سسٹم کی نمایاں خصوصیات، رپورٹنگ میکنزم اور پلیٹ فارم کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں