ہسپتالوں کی ویسٹ اٹھانے کے حوالے سے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنیکاحکم

ہسپتالوں کی ویسٹ اٹھانے کے حوالے  سے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنیکاحکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ہسپتالوں کی ویسٹ اٹھانے والے ٹرکوں پر دن کے اوقات میں پابندی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے نجی ویسٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑیاں چوبیس گھنٹے کوڑا کرکٹ اٹھاتی ہیں، ہسپتالوں کی ویسٹ اٹھانے پر دن کے اوقات میں پابندی عائد کیا جانا امتیازی سلوک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں