کمشنر سوشل سکیورٹی کی زیرصدارت اجلاس ،ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ

کمشنر سوشل سکیورٹی کی زیرصدارت  اجلاس ،ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور(خبرنگار)کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات، میڈیکل ڈائریکٹوریٹ گجرات اور لاہور ساؤتھ / ساہیوال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ ایم ایس اور ڈائریکٹرز نے آن لائن شرکت کی جبکہ وائس کمشنر توقیر الیاس چیمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ گجرات ہسپتال میں کنسلٹنٹس کی خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کی جائے اور انسٹی ٹیوشنل پرائیویٹ پریکٹس کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں