ہائی وے میں سائبر پٹرول یونٹ قائم
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ہیڈکوارٹرز لاہور میں سائبر پٹرول یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈاکٹر اطہر وحید نے اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ سائبر پٹرول یونٹ کا مقصد پنجاب ہائی وے پٹرول سے متعلق مسائل کی نشاندہی کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کی نگرانی کرنا ہے۔