مرکزی مسلم لیگ کا 30 دسمبر کو یوم تاسیس منانے کا اعلان
لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ نے 30 دسمبر کو یوم تاسیس منانے کا اعلان کر دیا، یوم تاسیس کے موقع پر لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت اضلاع و تحصیلوں کی سطح پر ملک گیر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔۔۔
جن میں کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوں گے، یوم تاسیس کے سلسلہ میں مرکزی مسلم لیگ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ 30 دسمبر کو اپنا یوم تاسیس منانے جا رہی ہے ، یہ وہی تاریخی دن ہے جب 1906 میں \"آل انڈیا مسلم لیگ\" کا قیام عمل میں آیا تھا،مرکزی مسلم لیگ اسی کا تسلسل ہے۔