ریت مافیا کیخلاف آپریشن مشینری بند، ٹرالیاں آف لوڈکرادی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)راوی شہر میں ریت مافیا کیخلاف آپریشن، مشینری بند، ٹرالیاں آف لوڈ کرا دی گئیں، جسپت کھوکھرپنڈ میں کارروائی کے دوران متعدد پندیاں بھی بند کر دی گئیں۔
روڈا ٹیم نے دوران آپریشن ایکسویٹر،ٹریکٹر ٹرالیاں بھی قبضہ میں لے لیں،راوی سائٹ پر غیرقانونی ریت نکالنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ روڈا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان کے بعد دریا سے ریت نکالنا غیرقانونی،کارروائیاں جاری رکھیں گے۔