زیرِ زمین پارکنگ پلازہ :اوقاف کا سٹرکچر مکمل مسمار

زیرِ زمین پارکنگ پلازہ :اوقاف کا سٹرکچر مکمل مسمار

منصوبے کے لیے مختص فنڈز میں سے 16 فیصد فنڈز استعمال کر لیے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ٹیپا کے زیرِ انتظام زیرِ زمین پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ نیلا گنبد زیرِ زمین پارکنگ پلازہ میں اب تک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے ، جہاں منصوبے کی فزیکل پراگریس 22 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے ۔دستاویزات کے مطابق منصوبے کے لیے مختص فنڈز میں سے 16 فیصد فنڈز استعمال کر لیے گئے ہیں، جبکہ تعمیراتی کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے ۔پارکنگ پلازہ کی بنیاد کے لیے ہونے والے پائلنگ کے کام میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ منصوبے کی 465 پائلوں میں سے 446 پائلیں مکمل کر لی گئی ہیں، یوں پائلنگ کا 98 اعشاریہ 6 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔اسی طرح کیپنگ بیم کے کام میں بھی پیشرفت جاری ہے ، جہاں 382 میں سے 314 کیپنگ بیم مکمل کر لی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں