ٹورازم ڈویلپمنٹ :مسیحی ورکرز میں تحائف تقسیم ، کیک کاٹا
کیکس کے ساتھ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
لاہور(خبر نگار)کرسمس کے موقع پر روادی کی مثال قائم کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب عاصم رضا نے مسیحی برادری کے ورکرز کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان میں تحائف تقسیم کیے ۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ ٰافسران بھی موجود تھے ۔ ٹی ڈی سی پی انسٹیٹیوٹ آف ہوسپٹیلٹی اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام 100کیکس تیار کئے گئے جنھیں مختلف دفاتر میں مسیحی برادری کے افراد کے لیے بھیجا گیا تاکہ وہ اپنے خاص دن کو بھرپور انداز میں منائیں۔ کیکس کے ساتھ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا کا کہنا تھا کہ اس روایت کا داغ بیل ڈالنے کے پیچھے اپنے ملک میں موجود اقلیتوں سے باہمی محبت اور رواداری کا درس پنہاں ہے ۔ انہوں نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کے لئے خصوصی تحائف کا بھی اعلان کیا۔ ٹی ڈی سی پی اپنے تمام ورکرز سے محبت کرتا ہے۔