غیرقانونی کمرشل استعمال پر76املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،76املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں کاکینال روڈ۔۔۔
، ڈیفنس روڈ، راوی روڈ، شادمان،گلبرگ، نیوگارڈن ٹاؤن اورجوہر ٹاؤن میں آپریشن۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرکینال روڈ، ڈیفنس روڈ پر15 املاک ،راوی روڈ، شادمان میں 20املاک ،گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن میں 23 سربمہر۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن میں 18املاک سیل کر دیں۔