اندرون شہر سیوریج‘ واٹر سپلائی کا نظام اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

اندرون شہر سیوریج‘ واٹر سپلائی کا نظام اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

منصوبے کیلئے 6ارب 60کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے اندرونِ شہر لاہور میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اس مقصد کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیساتھ اندرونِ شہر ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔فیصلے کے تحت والڈ سٹی لاہور میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار جدید بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کیلئے6ارب 60کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔دہلی گیٹ، بھاٹی گیٹ، کشمیری گیٹ، لوہاری گیٹ، روشنائی گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ کے علاقوں میں تعمیراتی کام کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں