کمشنر پیسی کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کادورہ
لاہور (خبر نگار)کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے سوشل سکیورٹی ہسپتال قصور کا تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے عارضی طور پر قائم 25 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں طبی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عدنان نے کمشنر کو ہسپتال کے شعبہ جات اور طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر نے ہسپتال کے شعبہ جات اور سیکشنز کا معائنہ کیا اور آپریشن تھیٹر کو فوری فعال کرنے کے ساتھ میڈیکل و چائلڈ سپیشلسٹ کی فوری تعیناتی کی ہدایت دی۔ انہوں نے مریضوں سے بات چیت بھی کی۔