معمر شخص سڑک عبور کرتے موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی
مصطفی آباد (نامہ نگار) 85 سالہ شخص سڑک عبورکرتے موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔
وڈانہ موضع جھگیاں کارہائشی حمید اﷲ پرچی سٹینڈ کے قریب سڑک عبور کرنے لگا تو دُھند کی وجہ سے تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ،جسے 1122 عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نازک حالت میں بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔