کسٹمز کلیکٹر ودیگرپرمقدمہ کی درخواست پر پیشرفت رپورٹ طلب

کسٹمز کلیکٹر ودیگرپرمقدمہ کی  درخواست پر پیشرفت رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی سیشن کورٹ میں کسٹمز کلیکٹر سعید وٹو ،سمیر تارڑ و دیگر پر مقدمہ درج کرنے کی۔۔۔

 درخواست پر سماعت، عدالت نے ایف آئی اے سے پیشرفت رپورٹ طلب کرکے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی ۔ درخواست گزار شہری عدنان منیر کے وکیل ماجد چودھری نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کو کسٹمز کلکٹر لاہور ودیگر کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن پرمقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، ایف آئی اے نے کوئی ایکشن نہیں لیا ،عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں