قصور:ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

 قصور:ٹریفک حادثات میں  2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

قصور (نمائندہ دنیا، خبرنگار) قصور اور گردونواح میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقہ پکی حویلی کے قریب سڑک حادثے میں۔۔۔

 زخمی ہونے والا نامعلوم 45 سالہ شخص لاہور جنرل ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔سٹی پھول نگر کے قریب 68 سالہ ڈرائیور اکرم اپنی گاڑی سے باہر کھڑا تھا کہ تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ کوٹ رادھا کشن میں ظفر کے ناکہ کے قریب موٹر سائیکل سوار شان علی اور ارسلان پک اپ سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے ، جبکہ بس کے حادثے میں ہاشمہ بی بی اور 7 سالہ مریم بھی زخمی ہوئیں۔علاوہ ازیں ججل روڈ الہ آباد پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے تصادم میں عرفان نامی نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں