شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے گیس میٹر گینگ کا انکشاف
کاہنہ (نمائندہ دنیا) کاہنہ نو کے مختلف علاقوں میں گیس میٹر کی چوری اور غیر قانونی تنصیب میں ملوث ایک منظم گینگ سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔
، جو مبینہ طور پر شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کر کے غیر قانونی طور پر گیس میٹر فراہم کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ شہر کے ایک حصے سے گیس میٹر اتار کر دوسرے علاقوں میں منتقل کرتا تھا اور اس غیر قانونی عمل کے بدلے شہریوں سے فی میٹر دو سے تین لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔ شہری شہباز کاظمی سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کیے گئے ۔ رقم وصول کرنے والا شخص، کاشف حسین، خود کو محکمہ گیس کا افسر ظاہر کرتا رہا۔ متاثرہ شہری نے واقعے کے خلاف تھانہ کاہنہ میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے باقاعدہ تحریری درخواست ایس ایچ او تھانہ کاہنہ کو جمع کروا دی ہے ۔