نور منڈی اڈا مانگٹانوالہ کے قریب کار میں اچانک آتشزدگی
ننکانہ صاحب (خبرنگار) نور منڈی اڈا مانگٹانوالہ کے قریب اچانک ایک کار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ عابد حسین نامی شخص کی۔۔۔
کار کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ لگی ۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کے ذریعے آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث کسی جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا ۔