قصور: واپڈا ٹیم کو دیکھ کر بزرگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

 قصور: واپڈا ٹیم کو دیکھ کر بزرگ  دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

قصور (خبرنگار) قصور کے نواحی گاؤں کنگن پور کے علاقے کوٹ حاجی غلام محمد میں واپڈا کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے لیے۔۔۔

 پہنچی تو وہاں موجود ایک عمر رسیدہ مریض محمد ریاض ڈوگر اہلکاروں کو دیکھ کر خوف زدہ ہو گیا، جس کے باعث اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔گاؤں والوں نے واپڈا کی گاڑی میں مریض کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی، تاہم وہ راستے میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تشدد کا نہیں بلکہ قدرتی موت کا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں