ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا تحصیل ہسپتال شاہکوٹ کا دورہ، غیر حاضر ڈاکٹر کو شوکاز
ننکانہ صاحب (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لینے کے ۔۔۔
لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، ادویات کے اسٹاک سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی وارڈ سے ڈاکٹر کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو صفائی کے انتظامات فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔