مریدکے :کروڑوں کی بجلی چوری میں ملوث فیکٹری پکڑی گئی

 مریدکے :کروڑوں کی بجلی چوری میں ملوث فیکٹری پکڑی گئی

سابق ایم پی اے چودھری اعجاز نواز چٹھ سمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج

 کالاشاہ کاکو (نامہ نگار)کروڑوں روپے کی بجلی چوری میں ملوث فیکٹری پکڑی گئی ۔ تھانہ صدر مریدکے نے سابق ایم پی اے چودھری اعجاز نواز چٹھہ، قاسم ارشاد چٹھہ، تنویر حسین، فیض علی، وسیم عباس اور انس چٹھہ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا، ایکسیئن واپڈا ملک رب یار، ایس ڈی او کینال پارک محمد احمر اور ایل ایس اکمل گجر کی نگرانی میں واپڈا ٹیم نے رینجرز اور پولیس کی مدد سے پلاسٹک بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 400 کے وی اے ٹرانسفارمر سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا گیا اور بجلی چوری کے آلات قبضے میں لے لیے گئے ۔ایکسیئن واپڈا رب یار نے کہا کہ ملزم ٹرانسفارمر سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے اورموقع سے فرار ہو گئے ۔ بجلی چو ر قومی مجرم ہیں اورانہیں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں