سرکاری اراضی پر محکمہ ایکسائز کے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اراضی پر محکمہ ایکسائز کے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ ،محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے۔۔۔
کہ اس اقدام کا مقصد کرایہ کی مد میں اخراجات میں کمی اور سرکاری خزانے کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پراپرٹی ٹیکس ریجن اے اور ریجن بی کیلئے نئی سرکاری عمارتوں کی تعمیر کا آغاز ہورہا ہے ۔ ریجن بی کی بلڈنگ رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ کے قریب تعمیر ہوگی۔ ریجن اے اور بی کی بلڈنگز پر 55 کروڑ لاگت آئے گی۔ سرکاری عمارتوں میں منتقلی سے کرایوں کی مد میں کروڑوں روپے سالانہ بچت متوقع ہے ۔ منصوبے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹ کی زیر نگرانی کام جاری ہے ،دیگر اضلاع میں بھی سرکاری دفاتر کے قیام پر غور جاری ہے ۔