فلوٹنگ ریسٹورنٹس تعمیر ،درخواست متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت،۔۔۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے کیس متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش کردی۔ ڈاکٹر اعجاز انور و دیگر شہریوں نے درخواست مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور کینال کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ماحولیاتی قوانین اور ورثہ تحفظ سے متعلق قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر سے کینال کے قدرتی بہاؤ میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔