ہائیکورٹ کے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم کیخلاف درخواست دائر

 ہائیکورٹ کے ججز کی سوشل میڈیا پر  کردار کشی مہم کیخلاف درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔۔۔۔

چودھری پرویز ایڈووکیٹ نے میاں دائود ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، پی ٹی اے و دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق ہائیکورٹ کی خواتین ججز کیخلاف جعلی ریفرنسز کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر منظم کردار کشی مہم چلائی جا رہی ہے ، چیف جسٹس کیخلاف مہم میں حکومتی حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملوث ہیں ،سائبر کرائم ایجنسی اور حکومت کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔ مہم میں ملوث اکاؤنٹس کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جائے اور سوشل میڈیا پر موجود توہین آمیز مواد فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں