ایم ڈی واسا،ایشین بینک کی ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج پراجیکٹ پر میٹنگ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی واسا اورایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد کی میٹنگ، لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ پر ۔۔۔
تفصیلی غور کیا گیا۔ لون ایگریمنٹ شرائط، قانونی تقاضوں اور آئندہ لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ۔ ٹینڈرنگ پراسس، تکنیکی و مالی جانچ، ماحولیاتی و سماجی تحفظ، جینڈر اور کلائمیٹ ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ AIIB مشن کے سائٹ وزٹس اور آئندہ اقدامات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے کہا لاہور میں سیوریج اور نکاسی آب کی بہتری کیلئے تمام ترقیاتی منصوبے عالمی معیار کے مطابق مکمل کیے جائینگے ۔