ستھرا پنجاب اتھارٹی :صوبہ بھر کی ایجنسیز سمیت تنظیمی ڈھانچہ تیار

ستھرا پنجاب اتھارٹی :صوبہ بھر کی ایجنسیز سمیت تنظیمی ڈھانچہ تیار

لاہور سمیت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 31جنوری تک غیر فعال کرنے کی ڈیڈلائن صوبائی وزیر کی زیر صدار ت اجلاس،ستھرا اتھارٹی، 41 اضلاع کی ایجنسیز یکم فروری کو فعال

لاہور (عمران اکبر )ستھرا پنجاب اتھارٹی نے صوبہ بھر کی ایجنسیز سمیت اتھارٹی کاتنظیمی ڈھانچہ تیار کر لیا ۔لاہور سمیت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مکمل غیر فعال کرنے کیلئے 31جنوری کی ڈیڈلائن دیدی گئی ۔ستھرا پنجاب اتھارٹی اور 41 اضلاع کی ایجنسیز کو یکم فروری کو فعال کیا جائے گا ۔ اتھارٹی چیئر پرسن کی ذمہ داری وزیر اعلٰی کے پاس ہے ۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کاپہلا بورڈ اجلاس ہوا،صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ماتحت ایجنسیز کا تنظیمی ڈھانچہ تیارکرلیاگیا۔یکم فروری کو سالڈ ویسٹ ایجنسیز کو ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ستھرا پنجاب اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں ڈی جی کی سیٹ فعال کی گئی ہے ،3 ایڈیشنل ڈی جی ،17ڈائریکٹرز، 16ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 38 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے جائینگے جبکہ 41ایجنسیز میں 41ایم ڈی تعینات ہونگے ، 41ڈپٹی ڈائریکٹر ،205اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 205تحصیل منیجرز سمیت نان کارپوریٹ سٹاف میں 2189 فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر تعینات کئے جائینگے ۔اتھارٹی کے ذمہ داران سیکرٹری بلدیات جبکہ اضلاع میں سالڈ ویسٹ کے ذمہ داران ڈپٹی کمشنر کے ماتحت ہونگے ۔ اتھارٹی کابجٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پاس کرے گا ،اضلاع کی ایجنسیز کا سالانہ بجٹ ڈپٹی کمشنر پاس کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں