نواز شریف کے حلقہ میں36پارکس کی اپ گریڈیشن ہوگی

نواز شریف کے حلقہ میں36پارکس کی اپ گریڈیشن ہوگی

حکومت نے ایل ڈی اے کو اہم ٹاسک سونپ دیا ،50کروڑ کا بجٹ مختص

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو نیا اہم ٹاسک سونپ دیا جسکے تحت صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے انتخابی حلقہ این اے 130میں36پارکوں کی اپ گریڈیشن کی جائیگی۔ 50کروڑ سے زائد کا بجٹ مختص کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایک سال کے اندر تمام پارکس کی حالت کو بہتر بنایا جائے ،۔گرین بیلٹس، واکنگ ٹریکس، لائٹس، بنچز، جھولوں اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ابتدائی مرحلے میں کاردار پارک، ہیپی سکول پارک، شاہجہان پارک اور مسجد گلزار مدینہ پارک کی ری ماڈلنگ کی جائیگی ، 5 پارکس کی اپ گریڈیشن کیلئے آٹھ کروڑ اٹھاسی لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔فردوس پارک اور احمد دین پارک کی حالت بھی بہتر بنائی جائیگی۔ کھجور والی پارک، ہوسٹل پارک اور جوہری پارک کی اپ گریڈیشن پر چار کروڑ چالیس لاکھ سے زائد خرچ ہونگے ۔ ڈی ٹائپ کوارٹر پارک، نیشنل ٹاؤن پارک، تکونی پارک ساندہ، چلڈرن پارک جہانگیر ٹاؤن ، اولڈ ریفل رینج روڈ پارک،زبیر روڈ پارک، بلال پارک، چوٹی بلال پارک، اللہ والی پارک چوبرجی اور نیو چوبرجی پارک بھی اپ گریڈیشن پلان کا حصہ ہیں۔ منصوبے کا مقصد شہری ماحول کو بہتر بنانا، گرین ایریاز میں اضافہ کرنا اور عوام کو صحتمند تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اپ گریڈیشن سے ناصرف علاقہ خوبصورت ہوگا بلکہ شہریوں کے معیارِ زندگی میں بھی واضح بہتری آئیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں