507جعلی،مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا پر مقدمات
پنجاب بار کو 5سال میں 5729 درخواستیں موصول، 5066 کے فیصلے
لاہور (محمد اشفاق)پنجاب میں 5سال کے دوران 507جعلی وکلا اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کیخلاف مقدمات درج ہوئے ۔پنجاب بار کونسل سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5سال میں جعلی وکلا اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلاکیخلاف 5 ہزار 729 درخواستیں موصول ہوئیں 5 ہزار 66 درخواستوں کے فیصلے کیے ،507 وکلا کے لائسنس معطل کرکے مقدمات درج کرائے جبکہ 5سال میں 138 وکلا کیخلاف کیس لائسنس منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ ٹربیونل کو بھجوائے گئے ۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرہ نے بتایا وکالت کاشعبہ کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جارہی ہے ، جعلی وکلا کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بارآفتاب باجوہ نے کہا وکالت کو داغدار کرنیوالوںکے کیسز کی روازنہ سماعت کی جائے تاکہ عدالت جلد فیصلے کر سکے ۔ قانونی ماہر عابد چیمہ نے کہا جعلی وکلا کیخلاف ٹرائل کو جلد مکمل کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، پنجاب بار کونسل عدالتوں میں جمع کرانے والے وکالت نامے ڈیجیٹل کرے تاکہ جعلی وکلا کو پکڑا جاسکے ۔