پنجاب:24 فیصد سکولزکی عمارتیں طلبہ کیلئے سنگین خطرہ

پنجاب:24 فیصد سکولزکی عمارتیں طلبہ کیلئے سنگین خطرہ

2 ہزار368 عمارتوں کی فوری تعمیر و مرمت ناگزیر،فنڈز دینے کی سفارش

لاہور(عاطف پرویز سے )سرکاری سکولوں سے متعلق تشویشناک رپورٹ سامنے آ گئی جسکے مطابق پنجاب کے 24 فیصد سکولوں کی عمارتوں کو فوری تعمیر و مرمت کی اشد ضرورت ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں ایسے سکول موجود ہیں جہاں عمارتوں کی خراب حالت طلبہ کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے ۔دستاویزات کے مطابق ایک فیصد سکول عمارتیں انتہائی خطرناک قرار دی جا چکی ہیں جہاں کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔ صوبے بھر میں 6 ہزار 99 عمارتوں کو جزوی مرمت کی ضرورت ہے جبکہ 2 ہزار 592 عمارتوں کو جزوی خطرناک قرار دیا گیا ہے جبکہ 2 ہزار 368 عمارتوں کی فوری تعمیر و مرمت ناگزیر ہو چکی ہے ۔ ان عمارتوں میں دراڑیں، بوسیدہ چھتیں اور خستہ حال دیواریں طلبہ کیلئے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی فوری مرمت نہ کی گئی تو کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔ رپورٹ میں حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ سکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ طلبہ کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں