اوپن یونیورسٹی :نیا سبجیکٹ وائز دو سالہ ڈگری پروگرام متعارف

 اوپن یونیورسٹی :نیا سبجیکٹ وائز دو سالہ ڈگری پروگرام متعارف

کسی وجہ سے چار سالہ ڈگری پروگرام مکمل نہ کرسکنے والے طلبہ مستفید ہونگے

لاہور(خبر نگار )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نیا اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیا سبجیکٹ وائز دو سالہ ڈگری پروگرام متعارف کروا دیا۔یہ پروگرام خاص طور پر اُن طلبہ کے لیے شروع کیا گیا ہے جو کسی وجہ سے چار سالہ ڈگری پروگرام مکمل نہیں کر پا رہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اب طلبہ دو سالہ سبجیکٹ وائس ڈگری پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے ۔ دو سال مکمل ہونے پر طلبہ کو متعلقہ مضمون میں باقاعدہ ڈگری دی جائے گی جبکہ مستقبل میں یہی طلبہ اسی مضمون میں آنرز ڈگری کے لیے پانچویں سمسٹر میں داخلہ لینے کے اہل ہونگے ۔یہ پروگرام دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری سے مختلف ہے اور اس کا مقصد طلبہ کو مرحلہ وار اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق چار سالہ ڈگری پروگرامز میں طلبہ کی کم تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نئے تعلیمی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیمی سفر جاری رکھنے کا موقع مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں