وزیر لیبر سے وفد کی ملاقات ، ورکرز کی بہبودپر تبادلۂ خیال
ورکرز ویلفیئر سکولز میں جدید تعلیم کیلئے آئی ٹی لیبز بنای جا رہی ہیں ، منشا اللہ
لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت منشا اللہ بٹ سے صنعتی مزدور اتحاد کے وفد نے شیخ محسن الیاس اور آئمہ محمود کی زیرقیادت ملاقات کی۔ ورکرز کی فلاح و بہبود، درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر لیبر نے کہا سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور دیگر میڈیکل آؤٹ لیٹس کے ذریعے محنت کشوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے راشن کارڈ اور لیبر کالونیوں کے قیام جیسے اقدامات محنت کش طبقے کیلئے انمول تحفہ ہیں۔ صنعتی کارکنوں اور ورکرز کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں تاکہ انکی زندگی میں حقیقی آسانی پیدا کی جا سکے ۔ میرج اور ڈیتھ گرانٹس میں بہتری، نئے ہسپتالوں کا قیام اور نئی لیبر کالونیوں جیسے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔ ورکرز ویلفیئر سکولز میں بچوں کو جدید تعلیم فراہم کرنے کے لیے آئی ٹی لیبز قائم کی جا رہی ہیں اور ری ویمپنگ بھی کروائی جا رہی ہے ۔