لاہور چیمبر آف کامرس فاؤنڈرز گروپ میں نئی صف بندی
شیخ ابراہیم چیئرمین منتخب ،چیمبرالیکشن میں بھر پور تیاری کیساتھ اترنے کا عزم
لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ میں نئی صف بندی، شیخ ابراہیم چیئرمین منتخب، پیٹرن انچیف میاں مصباح الرحمن کی جانب دے شیخ ابراہیم کی چیئرمین شپ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ نجی ہوٹل میں تقریب میں سابق صدور لاہور چیمبر الماس حیدر، شہزاد ملک،شیخ آصف، فاروق افتخار اور بشیر اے بخش سمیت کاشف انور نے ،شہر کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجر عہدیداران سمیت بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فاؤنڈرز گروپ کے قائدین نے چیمبر انتخابات برائے 2026 میں بھر پور تیاری کیساتھ اترنے کا عزم کیا ۔ اس موقع پر میاں مصباح الرحمن نے خطاب میں کہا ہم سب نے ملکر شیخ ابراہیم کو چیئرمین فاؤنڈرز منتخب کیا ہے ۔حکومت سے کہتے ہیں جس صنعت کی پالیسی لانی ہے اس سیکٹر کے لوگوں کو ساتھ بٹھائیں ،حکومت رمضان المبارک کے بعد ملک کے بڑے چیمبرز کو بلائے ایسوسی ایشنز کو بلائے ۔ اس بار انتخابات میں ہم فتح یاب ہونگے ۔دو سال میں لاہور چیمبر کا جو وقار خراب ہواہے اسے بحال کرینگے ۔ شیخ ابراہیم نے خطاب میں نئے جذبے اور نئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہافاؤنڈر زگروپ نئی صف بندی کیساتھ انتخابات میں اترے گا، گروپ آپکے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔تقریب میں چیئرمین فیروزپور روڈ مارکیٹس بورڈ خادم حسین ،صدر شو نارجیٹ راوی روڈ ملک ابوذر،عزیزالرحمن چن، میاں طارق فیروز،حاجی اکرم،رحمان عزیز سمیت ودیگررہنماؤں نے شرکت کی ۔