ہائیکورٹ کا پٹرول پمپ ڈی سیل کرنیکا حکم ،محکمہ داخلہ سے جواب طلب

 ہائیکورٹ کا پٹرول پمپ ڈی سیل  کرنیکا حکم ،محکمہ داخلہ سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پیرا فورس کی جانب سے سیل کیا گیا پٹرول پمپ ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔۔

درخواست گزار ساجد کے وکیل نے جسٹس شاہد کریم کے روبرو دلائل دئیے کہ پیرا فورس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے پٹرول پمپ سیل کیا، اسے قانونی طور پر ایسے اقدامات کا حق حاصل نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پمپ ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں