ہربنس پورہ :ایک ہفتے بعد بھی فلٹریشن پلانٹ تبدیل نہ ہوسکا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقہ کوٹلی گھاسی کا فلٹریشن پلانٹ ایک ہفتے سے بند،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ۔۔۔
طرف سے فلٹریشن پلانٹ کے سیمپل لیے گئے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فلٹریشن پلانٹ کا پانی مضر صحت قرار دے دیا،فوڈ اتھارٹی کے نوٹس کے باوجود واسا فلٹریشن تبدیل نہ کرسکا، شہری مجبوراً مضر صحت پانی پینے پر مجبور ، اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل اور کوٹلی گھاسی کے مکینوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کرانے کا مطالبہ کیا ۔