مریدکے : خاوند سے جھگڑا بیوی کی تیزاب پی کر خودکشی
مریدکے (نمائندہ دنیا) مریدکے تھانہ صدر کے علاقہ ننگل ساھداں میں خاوند کے ساتھ جھگڑے کے بعد تیس سالہ رابعہ بی بی نے۔۔
تیزاب پی کر زندگی ختم کر لی۔ابتدائی طور پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا، مگر تشویشناک حالت کے باعث لاہور منتقل کیا گیا، جہاں دو روز موت و حیات کی کشمکش کے بعد گزشتہ رات وہ جانبر نہ ہو سکی۔