جیب تراش نے مریضہ کی جیب سے 1لاکھ 5 ہزار روپے نکال لئے
قصور(نمائندہ دنیا) بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے دوائی لینے کیلئے آنے والی مریضہ کی جیب سے جیب تراش نے 1لاکھ 5 ہزار روپے نکال لیے۔
چکی پیارے لال قصور کی رہائشی خاتون شکیلہ بی بی نے پولیس تھانہ صدر قصور کو بتایا کہ میں بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور میں آؤٹ ڈور فارمیسی سے دوائی لے رہی تھی کہ کسی نامعلوم نے میری جیب سے 1 لاکھ 5 ہزار روپے نکال لیے۔