پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی ایم پی ایز نے پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔۔۔
شیخ امتیاز محمود نے اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے ، پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی دائر کیا۔ بسنت سے شہریوں کی جان و مال کے نقصان کا خدشہ ہے ۔گلی محلوں میں پتنگیں اور ڈور بنانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔چین ودیگر ممالک نے نقصانات پربسنت پر پابندی لگارکھی ہے۔