سکولز اور کالجز کیلئے ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سکیورٹی قائم
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مؤثر اور فول پروف بنانے کیلئے ۔۔۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام سکولز اور کالجز کیلئے ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سکیورٹی قائم کر دیا ۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سکولز ، کالجز کے اساتذہ اور سکیورٹی سٹاف کی سیف سٹیز سسٹم میں رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے ۔ اساتذہ روزانہ 3مرتبہ تعلیمی ادارے کا سکیورٹی سٹیٹس پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے اپڈیٹ کرینگے ۔ غیر محفوظ سٹیٹس رپورٹ ہونے پر متعلقہ پولیس کو فوری آگاہ کیاجائیگا۔ تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ابتک پنجاب بھر کے 30 ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کو سسٹم میں رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد اساتذہ کا بھی سیف سٹیز سسٹم میں اندراج ہو چکا ہے ۔ تعلیمی اداروں میں نصب سکیورٹی کیمروں کو بھی لائیو مانیٹرنگ کیلئے سسٹم کیساتھ منسلک کیا جا رہا ہے ۔