شیخ زاید اسلامک سنٹر:درختوں کی کٹائی روکنے ،تحقیقات کا حکم
لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی شیخ زاید اسلامک سنٹر میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر وائس چانسلر ۔۔۔
ڈاکٹر محمد علی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے بقیہ درختوں کی کٹائی روکنے اور معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا اورسخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ وائس چانسلر نے کہا درختوں کی غیر قانونی کٹائی سنگین جرم ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔ فوری طور پر اسی جگہ سینکڑوں نئے درخت لگائے جائینگے ۔ ترجمان کے مطابق شیخ زاید اسلامک سنٹر جو خود مختار ادارہ ہے ، اسکی انتظامیہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے علم لائے بغیر اتوار کی شب درختوں کی کٹائی شروع کی۔