پی پی ایس سی :سب انجینئر کی اسامیوں کے نتائج کا اعلان
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر بہاولپور کی۔۔
اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان اورنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔9اسامیوں پر امیدواروں کو5سالہ کنٹریکٹ پر تقرری کی سفارش کر دی گئی ۔اوپن میرٹ پر 7اسامیوں پر اسحاق، عبد الحنان، زبیر، عثمان، فیضان رسول، حافظ نعمان کو کامیاب قرار دیا گیا ۔خواتین کوٹہ کی 2اسامیاں امیدوار دستیاب نہ ہونے پر اوپن میرٹ میں تبدیل کی گئیں۔اقلیتی کوٹہ کی اسامی موزوں امیدوار نہ ملنے پرخالی رہ گئی۔