وارداتیں ، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

وارداتیں ، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

فاروق 1لاکھ 90ہزار ،ہشام پونے 2لاکھ ، یاسین ڈیڑھ لاکھ سے محروم لاری اڈا اور ساندہ سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ،10شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی میں فاروق سے 1لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون ،ستوکتلہ میں ہشام سے پونے 2لاکھ روپے اور موبائل ،قلعہ گجر سنگھ میں ذوالفقار سے 1لاکھ60 ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں یاسین سے 1لاکھ 50ہزار اور موبائل ،شادمان میں فرحان سے 1لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے لاری اڈا اور ساندہ سے 2 گاڑیاں جبکہ لیاقت أٓباد، لٹن روڈ اور باٹا پور سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں