صفدر آباد:مرکزی انجمن تاجران کے تعاون سے نگہبان دسترخوان کا انعقاد
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد عدیل اسلم کی نگرانی میں مرکزی انجمن تاجران کے تعاون سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نگہبان دسترخوان سجایا گیا،جو یکم رمضان سے آخری رمضان۔۔۔
تک جاری رہے گا۔ دسترخوان کے انعقاد میں تاجروں کے علاوہ دیگر مخیر حضرات نے بھی حصہ لیا۔اس افطار دسترخوان میں گردونواح سے آنے والے روزہ داروں کا تاجر نمائندے بڑے جوش و خروش سے استقبال کرتے ہیں۔روزہ داروں کے لئے معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔