گاہک سے تلخ کلامی پر دکاندار کی فائرنگ، راہگیر جاں بحق

 گاہک سے تلخ کلامی پر دکاندار کی فائرنگ، راہگیر جاں بحق

ملزم امجد نے گاہک سلیم کو گولی ماری، جو پاس کھڑے وقار کو جالگی

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواح متہ میں گاہک سے تلخ کلامی پر دکاندار کی فائرنگ، گولی لگنے سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق متہ کا رہائشی سلیم ولد محمدخاں میوموبائل سے پیسے نکلوانے امجد ولد کریم خاں میو کی دکان متہ اڈا پر گیا تو دونوں میں کسی بات پر توتکار ہوگئی۔ اس دوران دکاندار امجدنے پسٹل نکال کر سلیم پر سیدھے فائر کیے ۔ سلیم میو فائر سے بچ کر سائیڈ پر ہوا تو پاس کھڑا متہ کا رہائشی وقار ماچھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، اسے بابابلھے شاہ ہسپتال قصور لے جایا گیا،تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں