3 رکنی چور و ڈکیت گینگ گرفتار ، 4 کیمرے ودیگرمسروقہ اشیا برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شیراکوٹ کے علاقے سے 3 رکنی چور و ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ۔۔۔۔
ڈولفن ٹیم نے دوران سنیپ چیکنگ شہریوں کی ریکی کر کے ٹارگٹڈ وارداتیں کرنیوالے 3ملزموں چاند، فیصل اور شوکت کو گرفتار کر کے 4چوری شدہ کیمرے ، 1رول تار، پستول، گولیاں و میگزین برآمد کر لیا۔کے انہیں مال مسروقہ سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا ۔گرفتار ملزم 24 سے زائد چوری، ڈکیتی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔