موترہ:چور 2 گھروں سے راشن کا سامان لے اڑے
موترہ(نامہ نگار )چور نئی نویلی دلہنوں کیلئے لایاگیا ایک ماہ کاراشن لے اڑے ۔ محلہ چوہدریاں والا ڈسکہ کلاں۔۔
کا قدیر احمد ویمی اور افشاں روڈ ڈسکہ کے طاہر چھینا کی شادی ماہ رمضان سے قبل ہوئی سلامیوں کے پیسے اکٹھے ہونے پر دونوں دوست ایک ماہ کا ایڈوانس راشن لے آئے ، رات کی تاریکی میں نامعلوم چور دونوں کے گھروں سے راشن کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔