مریم نواز کی وزارت اعلیٰ کے 2 سال مکمل،پنجاب اسمبلی میں مبارکبادی قرارداد جمع
لاہور(سیاسی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وزارت اعلیٰ کو 2 سال مکمل ہونے پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔۔۔
،قرارداد چیف وہپ (ن)لیگ رانا ارشد نے اسمبلی میں جمع کروائی، قرارداد پر رانا محمد ارشد، ملک احمد سعید ، رانا احمد شہریار سمیت دیگر ارکان کے دستخط موجود ہیں ۔ قرار داد میں مریم نواز کی قیادت اور عوامی فلاحی اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔