فروری:1796مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 1,796 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔۔۔
، گزشتہ ماہ فروری میں 1کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ،20 لاکھ سے زائد یونٹس چارج، 7 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد۔ 24 افراد گرفتارسنٹرل سرکل 358 کیسز کے ساتھ سرفہرست، ایسٹرن اور ناردرن سرکلز کی بھی نمایاں کارکردگی قصور سرکل میں 21 ملزمان گرفتار، دیگر سرکلز میں بھی مؤثر کارروائیاں ہوئیں ۔