2مقامات پر آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا

2مقامات پر آتشزدگی  لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور(کرائم رپورٹر ) شہر میں دو مختلف مقامات پر اگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق بارہ دری روڈ شاہدرہ کے قریب گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔آگ گھر کے کمرے میں پڑے سامان میں لگی، آگ لگنے سے گھر کا قیمتی سامان جل گیا۔اسکے علاوہ آہلو والا فیروز پور روڈ کے قریب گتہ کے گودام میں پڑے مٹیریل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ لگنے سے سامان جل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے دونوں مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں